حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے یوم بعثت کے موقع پر، قم المقدسہ میں واقع حرم امامزادہ حضرت موسیٰ مبرقع (ع) کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا۔
اس روحانی محفل میں حجت الاسلام والمسلمین رحمت جمشید پور نے خطاب کیا، جس کے بعد حاج حمزہ علی پور نے بارگاہ رسالت میں قصیدہ و نعت پیش کیا۔
یہ مخصوص پروگرام گزشتہ شب مغرب و عشاء کی نماز کے بعد منعقد ہوا۔
واضح رہے کہ حرم حضرت امامزادہ موسیٰ مبرقع (ع) قم المقدسہ میں طالقانی (آذر) اسٹریٹ، گلی نمبر 59 میں واقع ہے۔









آپ کا تبصرہ